سالانہ کھیلو ں کا دوسرا روز،چاٹی ریس سمیت کئی دلچسپ مقابلوں کاانعقاد

30 مارچ 2018

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے جناح سٹیڈیم میںجناح انسٹیٹیوٹ اور راولپنڈی کالج آف کامرس صدیقی چوک میں 2018 کیلئے سالانہ کھیلوں کے دوسرے روزجناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں طالبات کی سو میٹر ریس، چاٹی ریس، سیک ریس، تھری لیگ ریس، لنگڑی ریس اور رسہ کشی کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ جناح انسٹیٹیوٹ کی طالبات کے درمیان سو میٹر ریس میں ٹیولپ ہائوس میڈیکل ون کی طالبہ فائزہ یوسف، اور دوسری پوزیشن فاطمہ ہائوس کی ایمن ارشدنے حاصل کی ۔چاٹی ریس میں ٹیولپ ہائوس کی میڈیکل ون کی طالبہ گوہر نے پہلی اور سن فلاور ہائوس کی طالبہ میڈیکل ون کی ملائکہ وسیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی ،تھری لیگ ریس میں پہلی پوزیشن میڈیکل ٹو کی ثناء اشرف اور شبانہ بی بی نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن میڈیکل ون کی ثنیہ شفیع اور آمنہ طارق نے حاصل کی ۔سیک ریس میں پہلی پوزیشن ڈیزی ہائوس آئی کام ون کی انعم حمید نے اور دوسری پوزیشن چمبیلی ہائوس کی گوہر ایمان نے حاصل کی ۔رسہ کشی کا دلچسپ مقابلہ ٹیولپ ہائوس ایف ایس سی ون اور للی ہائوس ایف اے ون کے درمیان ہو ا،اس مقابلے میںٹیولپ ہائوس فاتح رہا۔