ویرات کوہلی کا مومی مجسمہ مادام تسا ئو میوزیم دہلی کا حصہ بنے گا

30 مارچ 2018

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا مومی مجسمہ بھی اب مادام تسائو میوزیم دہلی کا حصہ بنے گا۔مادام تسائو میوزیم کے ماہرین کی خصوصی ٹیم لندن سے بھارت پہنچی۔ جس نے بھارتی قائد ویرات کوہلی کی 200 مختلف زاویوں سے پیمائش لی۔اسٹار بیٹسمین نے کہا کہ مادام تسائو میوزیم کے لیے انتخاب میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، میں ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دہلی کے میوزیم میں مجسمہ لگنے سے شائقین کی ویرات کوہلی کے ساتھ سیلفی کی خواہش آسانی سے پوری ہوجائے گی۔