پاکستان کے دورہ پر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمدہونگے

30 مارچ 2018

کراچی (آئی این پی)پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کے مستقل کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی کے باعث جیسن محمد کو ہنگامی صورتحال میں ویسٹ انڈین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ۔وہ پہلی بار اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے ون ڈے کپتان جیسن ہولڈر بھی پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس گیل اور کیرون پولارڈ،لینڈل سمنز،ڈیوائن اسمتھ اور سنیل نارائن بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹار کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ویسٹ انڈین بورڈ کو ٹیم سلیکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔مہمان ٹیم میں جیسن محمد کے علاوہ مارلن سیموئلز،ایوان لوئیس،سیموئیل بدری، آندرے فلیچر، چیڈوک والٹن،نمایاں ہیں۔