بال ٹیمپرنگ سزا،سچن ٹنڈولکر کی آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے فیصلے کی تعریف

30 مارچ 2018

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے ماضی کے مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکرنے کہاہے کہ کرکٹ بھلے لوگوں کے کھیل ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اسے اس کی حقیقی صاف ستھری صورت میں کھیلناچاہیے۔آسٹریلوی کھلاڑیوں کی جانب سے بال ٹمپرنگ پر بھارت کے ماضی کے مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر خاموش نہ رہ سکے۔ سوشل میڈیا مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سچن ٹنڈولکرنے کہا جوکچھ ہوا اچھانہیں ہوا تاہم انھوں نے آسٹریلوی بورڈ کے فیصلے کو درست قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ کھیل میں نظم وضبط قائم کرنے کیلیے اچھااقدام ہے۔ٹیسٹ، ایک روزہ میچوں اور سب سیزیادہ سنچریاں بنانے کے بیک وقت ریکارڈکے حامل عظیم کھلاڑی کاکہناتھا کہ جیتنا اہمیت کی بات ہے مگر جیت کیسے ہوئی یہ زیادہ اہمیت کی بات ہے۔آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے تحقیقات کیبعد بال ٹیمپرنگ میں ملوث پائے جانے پرآسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ اورڈیوڈ وارنر پرایک سال کی پابندی عائدکردی ہے جبکہ بال ٹیمپرنگ میں ملوث تیسرے کھلاڑی کیمرون بین کرافٹ پر9ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ وارنراوراسمتھ دوسال تک ٹیم کی قیادت نہیں کرسکیں گے۔