جماعت پنجم مرکزی اور جماعت ہشتم سکالرشپ امتحانات کے نتائج کا اعلان
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی نظامت تعلیمات نے جماعت پنجم کے مرکزی اور جماعت ہشتم کے سکالرشپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔جماعت پنجم میں کل24074طلبا وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 22860کامیاب ہوئے .جماعت پنجم کا مجموعی طور پر نتیجہ 94.96فیصد رہا ۔ہشتم کے سکالرشپ کے امتحان میں کل 1963امیدوار شریک ہوئے جن میں سے1873نے کامیابی حاصل کی اس طرح مجموعی طور پر نتیجہ 95.42فیصد رہا .جماعت پنجم میں پہلی پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالباتG-10/2کی طالبہ مریم غفار نے600میں سے584نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن بھی اسی کالج کی طالبہ قراالعین فاطمہ نے583نمبر لیکر حاصل کی ۔تیسری پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات F-7/4کی طالبہ بروا طاہر نے 580نمبر لے کر حاصل کی ۔پہلی.دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈر طالبات کو بالترتیب50ہزار.40ہزار اور30ہزار کیش انعام سے نوازا گیا،جماعت ہشتم کے سکالرشپ کے امتحان میں پہلی پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات F-6/2کی طالبہ خونشانشا ملک نے 700میں سے 670نمبر حاصل کر کے لی،دوسری پوزیشن اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات I-9/1کی طالبہ آمنہ اصغر نے 660نمبر حاصل کر کے لی جبکہ تیسری پوزیشن بھی اسی کالج کی طالبہ حبہ خان نے655نمبر حاصل کر کے لی اسی طرح علی ٹرسٹ کالج کے اسامہ رحمان نے بھی 655نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن لی .ان پوزیشن ہولڈرز کو بھی 50ہزار.40ہزار اور 30ہزار کے کیش انعام سے نوازا گیا ،نتائج کے سلسلے میں ایک خصوصی تقریب آئی ایم سی جی G-10/2میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات حسنات احمد قریشی تھے۔