مسلم لیگ ن نے ملک کی ترقی کیلئے دن رات کوششیں کیں، سائرہ افضل تارڑ
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ سانگلہ ہل کے جلسے میں میاں نواز شریف نے حافظ آبادکے عوام کے لیے سانگلہ ہل انٹرچینج( بیراں والا) تا ٹبہ شاہ بلول ایکسپریس وے بنانے کا وعدہ کیا تھا آج وہ عہد پورا ہوا اور یہاں ڈبل روڈ تیار ہو گیا ہے۔ہماری لیڈر شپ نے جو بھی وعدے کئے ہیں وہ ہمیشہ پورے کئے ہیں۔ مجھے اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ میرا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے جس نے ملک کی ترقی کے لیے دن رات کوششیں کی ہیں۔