نیشنل بک فائونڈیشن کتاب کلچر فروغ کیلئے گرانقدرکام رہا ہے ،خورشیدشاہ

30 مارچ 2018

اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ کی صدارت میں پی اے سی کے منعقدہ ایک اہم اجلاس میں نیشنل بُک فائونڈیشن کی مجموعی کارکردگی کو سراہا گیا۔ پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا کہ نیشنل بُک فائونڈیشن مفید معیاری اور کمقیمت جنرل بکس اور بطور فیڈرل ٹیکسٹ بُک بورڈ نصابی کتابیں شائع کر کے ملک بھر میں کتاب کلچر اور عاداتِ مطالعہ کے فروغ کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دے رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ تعلیم اور کتاب کے بغیر کوئی قوم بھی ترقی نہیں کر سکتی اور غریب عوام اور طالب علموں کو ملک بھر میں سستی کتابیں فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹیوں، کالجوں اور مزید شہروں میں نیشنل بُک فائونڈیشن کی برانچیں کھولی جانی چاہئیں اور اس کے لیے فنانس ڈویژن کی طرف سے اس ادارے کو فنڈز فراہم کیے جانے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ این بی ایف کی طرف سے ایئرپورٹس اور ریلوے اسٹیشنوں پر قائم کی گئی بُک شاپس کے سلسلے کو مزید وسعت دی جائے تاکہ اس ادارے کی معیاری و مفید اور سستی کتابوں سے زیادہ سے زیادہ لوگ اور طالب علم استفادہ کر سکیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل بُک فائونڈیشن سمیت تعلیم کے میدان میںنمایاںخدمات سرانجام دینے والے دیگر اداروںکو بھی مضبوط بنانا چاہیے اور ان کے ملازمین کو مکمل سہولیات دی جانی چاہئیں تاکہ ہم جہالت اور غربت سے چھٹکارا پا سکیں۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...