کامسیٹس میں چائنیز کلچرل ڈے کی تقریبات اختتام پذیر، مہمان خصوصی چینی سفیر یائو چنگ تھے

30 مارچ 2018

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں چائنیز ایمبسی کے تعاون سے منعقد ہونے والی چائنیز کلچرل ڈے کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ۔جمعرات کو اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان میں متعین چینی سفیر یائو چنگ تھے۔ ان کے علاوہ دیگر دس ممالک کا سفارتی عملہ بھی تقریب میں شریک ہوا۔ چینی سفیر کی آمد پر ریکٹر کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر ، چائنہ سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر تنویر جعفری، پروفیسر فرح محمود، سید شمس الحسن، ڈاکٹر سلیم بخاری ودیگر نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔ طلبا و طالبات نے مہمانوں کو گلدستے پیش کیے۔