بحریہ یونیورسٹی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز میںمعاہدے پر دستخط

30 مارچ 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار)بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے باہمی مفاد کے شعبوں میں سائنسی تعاون کیلئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق بحریہ یونیورسٹی کی انتظامیہ یونیورسٹیوں اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ تنظیموں کے ساتھ رابطہ کو بڑھانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ معاہدے پر دستخط کرکے دو اداروں نے تعلیم اور تحقیق میں ترقی کیلئے سائنسی اور تکنیکی تبادلوں کی حوصلہ افزائی کے عزم کا اظہار کیا۔