آصف لقمان قاضی کی ایران کے سابق وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما آصف لقمان قاضی نے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ایران کے سابق وزیر خارجہ کمال حرازی سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی اور اس دوران پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی دوست بھی موجود تھے ۔