وفاقی دارالحکومت میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا

30 مارچ 2018

اسلام آباد ( وقائع نگار)میٹروپولیٹن کارپوریشن (ایم سی آئی ) کی غفلت ولاپرواہی کے باعث وفاقی دارالحکومت میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہوگیا، شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے شہر بھر میں 4سے پانچ روز میں ایک مرتبہ 30منٹ کیلئے پانی سپلائی کیاجانے لگا، شہر اقتدار میں پانی کی روزانہ کی طلب 120ملین گیلن ہے جبکہ ایم سی آئی کی جانب سے صرف 55ایم جی ڈی پانی فراہم کیاجارہا ہے،شعبہ واٹر سپلائی کی جانب سے پانی کی سپلائی پر50فیصد کٹ لگائے جانے کے بعد 19ایم جی ڈی سملی،9 ایم جی ڈی خان پور ڈیم اور27ایم جی ڈی ٹیوب ویلز سے فراہم کیاجارہا ہے،پانی کی قلت اور بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے ،سملی اور خان پورڈیم میں پانی ڈیڈ لیول کے قریب تر پہنچ گیا دونوں ڈیموں میں صرف چند دنوں کیلئے پانی کا ذخیرہ موجود ،جبکہ ڈائریکٹر واٹر سپلائی جمیل بٹ کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کی قلت کا سامنا ہے شہر ی پانی کے استعمال میں محتاط رویہ اپنائیں۔