دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اقوام جنوبی ایشیاء ، مشرق وسطیٰ کو دہشتگردی سے بچائے
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء عالمی شیطانوں کے پالتو دہشتگردوں کے حصار میں ہیں، شام اور یمن میں بڑے شیطان اپنے پیدا کر دہ دہشتگردوں کیساتھ مل کر مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں گویا دنیا تیسری عالمی جنگ کیطرف بڑھ رہی ہے لہٰذ ا اقوام متحدہ پر لازم ہے کہ وہ اپنے چارٹرمیں شامل فرائض پورے کرنے کیلئے دونوں خطوں کو دہشتگردی سے بچائے تاکہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکے ، اگر افغانستان ، شام ، یمن اور دیگر مسلم ممالک میں دہشتگردوں کو نہ روکا گیا تو پوری دنیا جہنم بن سکتی ہے ،امیر المومنین شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ ؑ کی ذات گرامی امت مسلمہ کیلئے نقطہ اتحاد اور دنیائے انسانیت کیلئے باعث عزم و ہمت ہے، بدترین انتشار، دہشتگردی کی یلغار، مسائل کے منجدھار عالم اسلام کو سرخروہی کے سیر ت علی المرتضیٰ ؑ پر عمل کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو سہ روزہ عالمی جشن مرتضوی کے آغاز پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آقای موسوی نے باور کرایا کہ اسوقت دنیا بھر کی نظریں پاک چین اقتصادی راہداری پر مرکوز ہیںکیونکہ سی پیک کی کامیابی سے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ اس خطے کے تمام ممالک اس سے استفادہ کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نہایت دکھ کا مقام ہے کہ چین اور پاکستان کا اقتصادی و معاشی استحکام اور طاقتور بننا عالمی سرغنے اور اُسکے پٹھو بھارت کو برداشت نہیں جو اسکی راہ میں روڑے اٹکاتے رہتے ہیں ۔
اب تو فیصلے کاانتظار ہے
پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ...
آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے:چیف جسٹس ...
پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے ...
ننکانہ: فیس بک دوستی، بیساکھی تہوار میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے اسلام ...
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے آنے والی ...
مشرق وسطیٰ میں امن کے بغیر مسئلہ فلسطین کا حل ناممکن ہے:پیوٹن
ماسکو (اے پی پی) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے ...
امریکہ کے مشرق وسطیٰ میں منصوبے ناکام‘داعش جیسے باغی گروپ بنانا چاہتا ...
تہران (اے ایف پی) جشن نوروز کے سلسلے میں پیغام جاری کرتے ہوئے ایرانی سپریم ...
مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن خواب ہی رہے گا‘ جنرل ...
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل زبیر ...