پاکستانی عوام کشمیر کے آزادی کیلئے بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں،مشعال ملک
اسلام آباد(خبر نگار) پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو پاکستان سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔کشمیر کا پاکستان کے ساتھ روحانی تعلق ہے۔پاکستانی عوام کشمیر کے آزادی کیلئے بھر پور سپورٹ کر رہے ہیں۔کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں قراد موجود ہیں، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر آزاد ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے موٹروے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی پروگرام An Hour with the Guestمیں کیا۔تقریب میں انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام ، ڈی آئی جی ہیڈ کواٹر اشفاق احمد خان، ایس پی ہیڈ کواٹر عدیل شہزاد، ڈی ایس پی ڈرائیورز لائسنسنگ اتھارٹی انعام الٰہی کے علاوہ موٹروے پولیس کے دیگر سینئر افسران و ملازمان موجود تھے۔ مشعال ملک نے مزید کہا کہ ترقی یا فتہ ممالک کے بے مثال نظام آمدو رفت میں روڈ سیفٹی کو کلیدی حیثیت حاصل ہے ۔شاہراہوں پر منظم ٹریفک مہذب معاشرے کی عکاس ہے،موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر محفوظ سفر،ر ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے موٹروے پولیس قابل قدر خدمات سر انجام دے رہی ہے ۔ مشعال حسین ملک نے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی وقت کا اہم تقا ضا ہے جسے اپنائے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ہے۔