خوشیاں بانٹنا صرف ایک عبادت ہی نہیں ایک خدمت بھی ہے‘ آفتاب درانی

30 مارچ 2018

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان قومی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام سپیشل بچوں اور افراد کے لئے خوشیوں کا دن کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اسلام آباد راولپنڈی کے سپیشل بچوں کے اداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپیشل بچوں سے تقاریر‘ ٹیبلو‘ قومی نغمے اور محبت بھرے گیتوں کے ذریعے سے محبت کا اظہار کیا گیا۔اس کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کرکے مسکراہٹوں کو بکھیر کر خوشیوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن کی یہ تقریب خوشیاں بانٹنا نہ صرف ایک عبادت ہے بلکہ ایک خدمت بھی ہے اور ان بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں آنا ایک نیا جذبہ اور لگن ہے۔ آئی جی اسلام آباد اعظم سلطان تیموری نے خطاب کرتے ہوئے کہا خدمت کے ذریعے جو خوشی حاصل ہوتی ہے وہ ہم سب کے لئے ایک سرمایہ ہے۔ اسلام آباد کی پولیس اس سرمائے کے لئے کام کرتے ہوئے ہر شخص سے محبت مسکراہٹ اور ادب کے ساتھ پیش آکر اس خوشی کے جذبے کو اجاگر کرے گی۔ انہوں نے سپیشل بچوں اور لوگوں کے لئے ٹریفک قوانین میں بھی ان کو سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...