علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی داخلہ فارم جمع کرانے کی آ ج آخری تاریخ
اسلام آباد(نا مہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آ ج)جمعہ30۔مارچ( آخری تاریخ ہے۔ داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں واقع یونیورسٹی کے مین کیمپس اور ملک کے مختلف شہروں میں موجود علاقائی دفاتر/رابطہ دفاتر میں قائم سیل پوائنٹس سے دستیاب ہیں۔ تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور داخلہ فارمز یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کئے جاسکتے ہیں ۔