پیما کے انٹرنیشنل ڈاکٹرزکنونشن کی ورکشاپس کا آغازآج ہو گا

30 مارچ 2018

اسلام آباد(نا مہ نگار) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے انٹرنیشنل ڈاکٹرزکنونشن کی ورکشاپس کا آغاز (آج) ہو گا۔ 5 مختلف طبی موضوعات پر ورکشاپس سے نامور طبی ماہرین خطاب کریں گے۔ ورکشاپس میں لاہور سمیت ملک بھر سے ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد شرکت کر رہی ہے۔