اوپی ایف کاسٹوڈیوکلاس روم نیٹ ورک کے ذریعے لیکچرز فراہم کرنے کیلئے ای لرننگ کا قیام
اسلام آباد (نا مہ نگار)اوپی ایف نے قابل اساتذہ کے ذریعے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سٹوڈیوکلاس روم کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے لیکچرز فراہم کرنے کیلئے ای لرننگ کا قیام عمل میںلایاگیا۔ای لرننگ پروگرام کا مقصد تعلیمی استعدادکار کوبڑھانااور طالبعلموں تک تعلیم کی بہتر فراہمی ہے جس سے ان کے علم میںاضافہ ہوگا۔پاکستان کے دور دراز علاقوں بشمول گلف ممالک میں بڑھتی مائیگریشن کے پیش نظر ہر جگہ تعلیمی ادارے کا قیام کم عرصے میں ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کے لئے خطیر رقم درکار تھی۔لہذا اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اوپی ایف نے دورجدید کے تقاضوں کے مطابق ٹیکنالوجی کے استعمال سے ایک پلیٹ فارم سے تمام جگہوں پر انٹرنیٹ کے ذریعے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی زیر نگرانی لیکچر ز کی فراہمی کو ممکن بنادیا۔اب آپ جہاں بھی ہوں آپ کو اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ تک رسائی ممکن ہوگی۔