اساتذہ طالب علموں کو اسلامی اقدار سے روشناس کرائیں،ڈاکٹر ضیا الحق

30 مارچ 2018

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلامیہ یونیورسٹی اسلام آباد کے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیا الحق نے اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ طالب علموں کو اسلامی اقدار سے روشناس کرائیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’ اسلامی تہذیب و ثقافت میں اخذ و عطا اور تازہ کاری کی روایت ‘‘ کے موضوع پرمنعقدہ عالمی کانفرنس کے دوسرے سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ اسلامی ثقافت ،تہذیب اور اقدار کے بارے میں درست معلومات ہی نئی نسل کو دنیا میں ترقی کی راہ پر گامزن کریں گی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دور میں اسلامی اقدار ختم ہورہی ہیں۔انہوں نے اسلامی اقدار کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر ضیاالحق نے کہاکہ ’’پیغام پاکستان‘‘ دہشت گردی کے خلاف تمام مکاتب فکر کے دانشوروں کا متفقہ اعلامیہ ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملکی تعمیروترقی اور وقار کے اضافے میں اپنا کرداراداکریں۔