سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے امت مسلمہ کیلئے وارننگ ہیں، وفاق المدارس

30 مارچ 2018

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )سعودی عرب پر دہشت گردوں کے حملے پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے،پورے عالم اسلام کے دل سعودی عرب کے ساتھ دھڑکتے ہیں،اسلامی دنیا کو دہشت گردوں اور توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والوں کے خلاف متحد ہونا ہوگا، سعودی دارالحکومت پر میزائل حملے پوری امت مسلمہ کے لیے وارننگ ہیں، سرزمین حرمین کے دفاع کے لیے سعودی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔