کینسر کے مریضوں کیلئے فری کیمپ اوربچوں کے امراض پر ڈاکٹر علی محمد اور ڈاکٹر قراۃ العین کا لیکچر
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)پاکستان ہویو پیتھک ریسرچ سوسائٹی کے زیراہتمام کینسر کے مریضوں کے علاج کے لئے فری میڈیکل کیمپ اتوار یکم اپریل صبح 10بجے تا 4بجے سہ پہر علی ہومیو پیتھک کلینک گلشن دادن خان نزد پٹرول پمپ مری روڈ پر لگایا جائے گا۔ جس میں کینسر کے علاج کے ماہر ڈاکٹر علی محمد مریضوں کا مفت علاج مشورہ اور فری ادویات دینگے۔ اسی مقام پر سہ پہر 5بجے کلینک کی بالائی منزل آڈیٹوریم میں ڈاکٹر علی محمد اور ڈاکٹر قراۃ العین ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کو بچوں کے امراض پر لیکچر دینگے۔