حکومت ایک متفقہ معاشی ایجنڈے پر کامل یقین رکھتی ہے، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا
اسلام آباد( خبر نگار) صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت ایک متفقہ معاشی ایجنڈے پر کامل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت مختلف متعلقہ حلقوں جن میں نجی شعبہ اور ماہرین معیشت بھی شامل ہیں، سے مشاورت کا سلسلہ آگے بڑھا رہی ہے تاکہ برآمدکنندگان اور سرمایہ کاروں کے لیے ایک سازگار معاشی پالیسی سامنے لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت اس امر پر یقین رکھتی ہے کہ حکومت میں کوئی بھی آئے، معاشی پالیسیاں حقیقی ضروریات اور متعلقہ حلقوں کی امنگوں کی ترجمان ہونی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریڈرک ایبرٹ سٹفٹنگ (ایف ای ایس) اور پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے تحت ’معاشی صورت حال اور مستقبل کی ترجیحات ۔ کے زیر عنوان منعقدہ سمپیوزیم کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر خزانہ نے اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ حکومت اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ مہنگی توانائی اور ٹیکسوں کا پیچیدہ نظام سرمایہ کاروں کے لیے بڑی رکاوٹیں تاہم انہیں دور کرنے کے لیے کاوشیں کر رہی ہے اور آئندہ ہ بجٹ میں اس حوالے سے عملی اقدامات دیکھے جا سکیں گے۔ انہون نے کہا کہ پاکستان مٰں اصل مسئلہ پالیسیوں پر عمل درآمد کا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہماری پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں جتنی بھی سرمایہ کاری ہوئی وہ ہماری گروتھ ریٹ پالیسی کا نتیجہ ہے جبکہ اس کے برعکس خیبر پختونخوا میںیہ ترقیاتی فنڈز کا نتیجہ ہے جو صوبے کو اس کے مخصوص حالات کی وجہ سے مہیا کئے گئے۔
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
ساڑھے 6 فٹ لمبے بالوں والی بھارتی لڑکی
نئی دہلی (نیٹ نیوز)بھارتی لڑکی کی ساڑھے6فٹ لمبی زلفوں نے دیکھنے والوں کو دنگ ...
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے نگراں وزیراعظم کا نام فائنل کرلیا
پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ( ن )نے نگراں وزیر اعظم کا نام فائنل کرلیا، نام کا ...
بیروزگاری کے خاتمے، معاشی استحکام میں نجی شعبے کا کردار اہم: عائشہ غوث ...
لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت ...
پاکستان بہتر مستقبل کی جانب گامزن، جلد ترقی یافتہ ملک ہو گا: عائشہ غوث ...
لاہور(لیڈی رپورٹر + کامرس رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ...
عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی محصولات کے بغیر ممکن نہیں:عائشہ غوث ...
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے ٹیکس ڈے کا انعقاد ایک ...