ملتان،سکھر موٹروے سی پیک کا اہم ترین سیکشن ٹھیکہ شفاف قواعد وضوابط کے مطابق دیا گیا، ترجمان

30 مارچ 2018

اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان نیاخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کی ہے جس میں پی اے سی کے اجلاس کے حوالے سے ملتان۔سکھر موٹروے کے ٹھیکہ میںمبینہ بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ترجمان نے اصل صورت حال کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملتان۔سکھر موٹروے چین۔پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کا اہم ترین سیکشن ہے اوراس کاٹھیکہ نہایت شفاف انداز میں اور تمام مروجہ قواعد وضوابط کے مطابق دیا گیا۔یہ منصوبہ چین اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان دستخط شدہ فریم ورک ایگریمنٹ میں شامل ہے اور اس منصوبہ کیلئے فنڈز چین فراہم کر رہا ہے۔بے بنیاد خبریں اس عظیم منصوبے کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ملتان۔سکھر موٹروے منصوبہ پنجاب اور سندھ کے درمیان آمدورفت کی تیز ترین سہولت فراہم کرے گا اوراس پر کام شیڈول کے مطابق تیزی سے جاری ہے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...