گوشت کی ایکسپورٹ اور زند ہ جانوروں کی سمگلنگ کو روکا جائے،جمعیت القریش
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)گوشت کی ایکسپورٹ اور زندہ جانوروں کی سمگلنگ کے سبب گوشت کا بحران خطرناک حد تک شدت اختیار کرچکاہے۔ گوشت کی قیمتوں میں دن بدن بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی مہنگائی کا سبب بن رہاہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر آل پاکستان جمعیت القریش میٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن و ممبر لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ خورشیداحمد قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوشت کی ایکسپورٹ اور زندہ جانوروں کی سمگلنگ کی وجہ سے ملک میں گوشت کا بحران خطرناک حدتک شدت اختیار کرچکا ہے۔ جس کے نتیجہ میں گوشت کی قیمتوں میں دن بدن بے تحاشا اضافہ ہورہاہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈالر اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی مہنگائی کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدت کے ساتھ ضرور ت اس امر کی ہے کہ فوری طورپر ملک سے گوشت کی ایکسپورٹ اور زند ہ جانوروں کی سمگلنگ کو روکا جائے۔