ملک دشمن قوتیں ارض پاک کو نظریاتی و فکری بنیاد پر تقسیم کر کے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں،علامہ ناصر عباس
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں ارض پاک کو نظریاتی و فکری بنیاد پر تقسیم کر کے اسے غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے اربوں ڈالر لٹائے جا چکے ہیں اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔شیعہ سنی افراد کو شکوک و شبہات میں مبتلا کر کے ان کے عقائد سے ورغلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دشمن طاقتوں کا اولین ہدف امت مسلمہ کو گروہ در گروہ تقسیم کرنا ہے۔ایشیا کو انتشار کا شکار کرنے کے لیے تکفیریت اور تفرقہ بازی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔شیعہ سنی افراد کو ایک دوسرے کے خلاف صف آرا کرنے کے منصوبے پر عالمی سطح پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ہمیں ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔