فٹبال کوبھی عالمی سطح پراجاگرکرنے کی اشدضرورت ہے ،راونعیم

30 مارچ 2018

نواب شاہ (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے کے چیئرمین راونعیم عرف بلو ،چیف پیٹرن راشدقریشی اورسیکرٹری ماسٹرریاست کی جانب سے آل پاکستان شہیدذوالفقارعلی بھٹوفٹبال ٹورنامنٹ 2018ڈی ایف اے ملیرکے کامیاب انعقادپرسیکریٹری سندھ رحیم بلوچ ،چیئرمین ڈی ایف اے ملیرفتح بلوچ ،سیکریٹری شاہدتاج ،آصف شاہ ،اظہربھائی اورڈی ایف اے ملیرکے دیگرعہدیداران کودلی مبارکبادپیش کی ہے ،راونعیم عرف بلونے کہاکہ سیکریٹری رحیم بلوچ ودیگرکی فٹبال کھیل کواجاگرکرنے کے لئے کاوشیں قابل تحسین ہیں ،راونعیم نے کہاکہ کرکٹ کی طرح فٹبال کے کھیل کوبھی عالمی سطح پراجاگرکرنے کی اشدضرورت ہے۔