زون چار بی ڈویژن لیگ

30 مارچ 2018

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی ایگلٹس کے سی سی اے زون چار بی ڈویژن لیگ کر کٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔پہلے سیمی فائنل میں کراچی ایگلٹس نے یونین اسپورٹس کو تین وکٹوں سے شکست دی۔ یونین اسپورٹس نے تمام وکٹوں پر 160رنز بنائے۔فیصل اعوان نے 48،سلمان فرید نے 23رنز بنائے۔مقبول احمد اور آرسل علی نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی ایگلٹس نے حدف سات وکٹوںکے نقصان حاصل کرلیا۔نوید یعقوب نے 46رنز ناٹ آؤٹ، مقبول احمد40اور فخر عباس نے 28رنزبنائے۔ندیم غوری نے تین اورسلمان فرید نے دو وکٹیں حاصل کیں۔