ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز دلچسپ ہوگی‘ حسن علی

30 مارچ 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) حسن علی نے کہاہے کہ میں پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔ ویسٹ انڈیز کی کراچی آمد خوش آئند ہے۔ ہوم گرائونڈ پر سخت مقابلہ ہوگا۔ وہ نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ابھرتے ہوئے بولر حسن علی نے کہاکہ پی ایس ایل میں کوئی پریشر نہیں تھا۔ میری کارکردگی اچھی رہی۔ مین آف دی میچ ایوارڈز بھی لئے۔ انہوں نے کہاکہ اسٹرائیکر بولر پر دبائو ہوتا ہے۔ یہ پارٹ آف دی گیم ہے۔ اس سے گھبراتا نہیں۔ ہمیشہ کول ہوکر کھیلتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈین ٹیم اچھی ٹیم ہے۔ ان کے پاس ہمیشہ ہارڈ ہٹر بیٹسمین ہوتے ہیں۔ یہ سیریز دلچسپ ہوگی۔ بال ٹیمپرنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ یہ فاسٹ بولنگ کی ایک حکمت عملی ہے اور ایسا ہوتاہے۔ تاہم میں نے کبھی اس منفی حکمت عملی کو سیکھنے کی کوشش نہیںکی۔