پاک ویسٹ انڈیز سیریز، ٹکٹ کے حصول کیلئے شائقین کی طویل قطاریں
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کے ٹکٹس کے حصول کے لئے شائقین کرکٹ کی نجی کورئیر کمپنی کے باہر طویل قطاریں لگ گئیں۔نجی کورئیر کمپنی کی مقررہ کردہ شاخوں پر گزشتہ روز سے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل جاری ہے اور رات گئے تک شائقین کرکٹ نے طویل قطاروں میں لگ کر ٹکٹ حاصل کیے۔کورئیر کمپنی کی بعض شاخوں پر پہلے ٹی ٹوئنٹی کے تمام ٹکٹس ختم ہوگئے جب کہ دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹکٹس دستیاب ہیں۔ ٹکٹ کی فروخت میں سست رفتاری سے شائقین پریشانی کا شکار رہے اور انہوں نے شکوہ کیا کہ طویل قطاریں ہیں اور ٹکٹ دینے میں کوریئر کمپنی کے عملے کی جانب سے بہت وقت لیا جارہا ہے۔شائقین نے مطالبہ کیا کہ ٹکٹس کی فروخت کا نظام درست کیا جائے۔