انٹر ڈسٹرکٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ پیٹرومین کرکٹ کلب نے جیت لیا

30 مارچ 2018

میرپورخاص(بیورو رپورٹ) انٹر ڈسٹرکٹ ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میںپیٹرومین کرکٹ کلب نے محمد مزمل کی شاندار آل رائونڈ کارکردگی کی بدولت ایور شائن کرکٹ کلب کو ا 9وکٹوں سے شکست دی۔ایور شائن کی ٹیم نے 141رنز بنائے۔ تاج وسان 35اور اسامہ بلوچ 18رنز بناسکے۔ زعفران ،محمد مزمل اور محمد سلیمان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ۔ پیٹرومین کی ٹیم نے ہدف محمد مزمل کی جارحانہ اننگ کی بدولت ایک وکٹ پر حاصل کیا مزمل نے صرف 26گیندوں پر 81رنز کی دلکش اننگ کھیلی، محمد سلیمان نے ناقابل شکست 49رنز اسکور کئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن تھے جنکا تعارف کھلاڑیوں سے کرایا گیا اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسو سی ایشن واحد حسین پہلوانی،عبد الکریم وسان ، تنویر احمد خان،اسلم قریشی ،نواب قریشی،جنید بلند، اسرار غوری اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب میں زاہد حسین میمن کا کہنا تھا کہ 18اپریل سے کراچی میں شروع ہونے والے سندھ گیمز سے قبل یہ ٹورنامنٹ میرپورخاص کے کرکٹرز کی تیاری کے حوالے سے کار آمد ثابت ہوگا کیونکہ اس بار سندھ گیمز میں ٹی20 کرکٹ کا بھی اضافہ کیا گیا ہے۔واحد حسین پہلوانی نے میرپورخاص کے سینئر کرکٹر عبد الصمد کی جانب سے کھلاڑیوں کے لئے انعامات دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔