معراج الحق کر کٹ ٹورنامنٹ قائد آباد جمخانہ، ماڈرن جم خانہ کی کا میابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) معراج الحق کر کٹ ٹورنامنٹ میں قائدآباد جمخانہ نے اعظم اسپورٹس کو 20رنز سے شکست دی قائدآباد جمخانہ نے سات وکٹوں کے نقصان پر 279رنز بنائے۔لعل زادہ 55، امداد حسین47اور ندیم رعنانے41رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جاوید رمضان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اعظم اسپورٹس 259رنز بناسکی۔جبران نعیم62،وقار احمد53اور جاوید رمضان نے45رنز کی اننگز کھیلی۔امداد حسین، عثمان خان نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دوسرے میچ میں ماڈرن جمخانہ نے ملیر اسپورٹس کو با آسانی دس وکٹوں سے شکست دی۔ملیر اسپورٹس نے تمام وکٹوں پر 65رنز ز بنائے۔امیر زیب،سعد نے10,10رنز اسکورکئے۔اختیار شاہ،سہیل احمد نے دو، دو وکٹیں ۔ ماڈرن جمخانہ نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے مطلوبہ حدف حاصل کرلیا۔ْمعراج عظیم42اور زاکر رحمان نے22رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔