انٹرنیشنل فٹبال ، امریکا اورکروشیا کی کامیابی
نیویارک (آئی این پی)امریکا میں کھیلے گئے انٹرنیشنل فٹبال میچز میں پیراگوائے کو ہرا دیا۔ دوسرے مقابلے میں کروشیا نے میکسیکو کو ایک صفر سے ہرایا۔ امریکا اور پیرا گوائے کے درمیان دلچسپ کھیل ہوا، امریکی ٹیم نے 45 ویں منٹ میں پنلٹی کِک پر گول کر کے برتری حاصل کی ‘دوسرے میچ میں میکسیکو اور کروشیا کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ 62 ویں منٹ میں کروشیا کو پنلٹی کِک پر گول کا موقع ملا جس کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے ایک صفر سے فتح سمیٹ لی۔