عمیر منیر کی کلاس ہفتم میں سیکنڈ پوزیشن

30 مارچ 2018

راولپنڈی (نیوزڈیسک) ایف جی پبلک سکول بوائز نمبر1 چکلالہ کینٹ کے ہونہار طالب علم ملک عمیر منیر نے کلاس ہفتم اے میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔ ملک عمیر منیر نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا‘ انہوں نے کہا کہ وہ مستقبل میں ملک و قوم کیلئے اہم خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل عزیز الرحمن نے کہا کہ اساتذہ کی محنت سے ہمارے سکول کے نتائج انتہائی شاندار رہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے بچوں کو صحتمند ماحول فراہم کرنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا اور سکول میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔