راجہ شعیب قتل کیس کی سماعت ملتوی

30 مارچ 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی اعجاز احمد بٹر نے سابق صوبائی وزیر بلدیات و قانون محمد بشارت راجہ کے بھانجے کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان کے کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے آئندہ تاریخ پیشی12اپریل تک ملتوی کر دی تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ملزمان اخلاق نمبر دار وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی پر سابق صوبائی وزیر کے بھانجے راجہ شعیب کو بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پولنگ سٹیشن کے قریب فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...