تعلیمی اداروں میں منشیات کا رجحان انتہائی خطر نا ک ہے، سلطان اعظم تیموری
اسلام آباد(نا مہ نگار) آئی جی پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہاہے کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے معلوماتی پروگراموںمیں اساتذہ اور والدین کا تعاون ضروری ہے انہو ں نے کہا کہ اسلا م آ با د کے رہا یشی تما م لو گو ں کو وہ یقین دلا تے ہیں کہ اسلا م آ با د پو لیس د ن ر ات ان کے تحفظ اور شہر میں امن و اما ن کے لیے کا م کر ر ہی ہیں آئی جی نے کہا کہ نشے کی لت اور نشہ کر نے والے اب تعلیمی اد اروں کا رخ کر چکے ہیں یہ صو ر تحال نہایت خطر نا ک ہے اس کے لیے وفاقی نظاما ت تعلیم ،کالجز اور والدین کے مشترکہ تعاون سے کا م کر نے کی اشد ضر ور ت ہے ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فورمیں’’منشیات کے استعمال اوربچوں کے استحصال‘‘ کے موضوع پر منعقدہ تقریب کا انعقاد ہوا جسم میںآئی جی پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری ،ڈی جی ایف ڈی ای حسنات احمد قریشی اسلام آبادہائی کورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد ، وائس چیئرمین اسلام آباد بار کونسل ہارون الرشید ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ طارق محمود جہانگیری، سینئر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شوکت محمود ملک سمیت ایف جی و ماڈل کالجز کی پرنسپلز نے شرکت کی۔ ایف ڈی ای اور پولیس ڈپارٹمنٹ کے اشتراک سے ہونے والے پروگرام جو کے تمام اسلام آباد کے ایف جی کالجز میں مورخہ 15 مارچ سے لے کرمورخہ 26 مارچ تک جاری رہے۔ان تمام پروگرامز کی چیئر پرسن میڈم امبر سلطانہ تھی۔ اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور، اسلام آبادمیں ایف ڈی ای کے زیر نگرانی سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ کا تقسیم انعامات کا حتمی پروگرام منعقد ہوا۔ تقریب میں اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات پوسٹ گریجویٹ جی ٹین فور، اسلام آباد، ہمک کالج ، مارگلہ کالج ،ایف سیون فور کالج اور ایف سیون ٹو کالج برائے طالبات نے اقبال کی نظم پر ٹیبلو پیش کیا۔آئی جی پولیس نے ایف ڈی ای کے ڈائریکٹر جنرل حسنات احمد قریشی اور ڈائریکٹر کالجز چیئر پرسن پروگرام مسز امبر سلطانہ اور کالج پرنسپل سعیدہ بی بی جدون،انچار ج کو نسل شازیہ وزیر کو اس قدر بہترین تعارفی پروگرام اور کاوشوں پر مبارکباد پیش کی اور انتظامیہ کیطرف سے پولیس ڈپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اس جہاد کوآگے بڑھانے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل مرتب کرنے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لے معلوماتی پروگراموںمیں اساتذہ اور والدین کا تعاون ضروری ہے۔ڈائریکٹر جنرل حسنات احمد قریشی نے آئی جی پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سراہا اور ڈائریکٹرکالجز امبر سلطانہ اورپرنسپل سعیدہ بی بی جدون اور ان کی ٹیم کو مبارکباددی،انہوں نے ڈی جی ایجوکیشن اور ڈائریکٹرکالجز کو پولیس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے شیلڈ بھی پیش کی۔
عمران خان کی رقم کی گئی تاریخ اور پرویز خٹک کا امتحان
عمران خان صاحب نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 20اراکین کے نام طشت ازبام کردئیے ...
اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا تو اسزا ہوسکتی ہے، جیل جانے سے انکی ...
وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اگر فیصلہ نواز شریف کے خلاف آیا ...
نوازشریف، کلثوم نواز اور مشاہد حسین
نوازشریف کی حکومت ٹوٹنے کے بعد بھی جب صدر رفیق تارڑ ایوان صدر ہی میں رہے تو ...
پہلے سلام پھر کلام اور پھر چالان کی پالیسی اپنائیں،سلطان اعظم تیموری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)آئی جی اسلام آباد سلطان اعظم تیموری نے بدھ ...
پولیس جو انو ں کی بہبود کیلئے خصوصی اقداما ت اٹھا ر ہے ہیں، سلطان اعظم ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) پولیس جو انو ں کی بہبود کیلئے خصوصی اقداما ...
کمیونٹی کو شامل کئے بغیر پولیس کوکامیابی ملناناممکن ہے،سلطان اعظم ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری ...