سعودی عرب سے اسلام آباد آنے والا شخص میانوالی پولیس کو مطلوب ہونے پر گرفتار

30 مارچ 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر سعودی عرب جدہ سے اسلام آباد آنے والا شخص میانوالی پولیس کو مطلوب ہونے پر ایف آئی اے امیگریشن نے گرفتار کرلیا ملزم نعمان خان پرواز نمبرSV - 726 کے ذریعے اسلام آباد ائرپورٹ اتراتو اس کے پاسپورٹ کی چیکنگ پر وہ موسیٰ خیل میانوالی پولیس کو مطلوب ملزم نکلا جس پر اسے گرفتار کرکے میانوالی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔