2 کیسیز میں 6گواہان کے بیان قلمبند

30 مارچ 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے 4کیسزکی سماعت کی 2میں 6گواہان کے بیان قلمبند کرلئے جب کہ 2کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی ہے۔ جمعرات کو عدالت نے تھانہ چکوال میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم ظفر اقبال کیس کی سماعت 7اپریل، تھانہ نیوٹائون میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزمان شہزاد وغیرہ کیس کی سماعت 9اپریل، تھانہ ریس کورس میں درج پولیس مقابلے کے مقدمے میں ملوث ملزم نجم الحسن کیس کی سماعت 9اپریل جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم اقبال کیس میں 4گواہان کے بیان قلمبند کرکے سماعت 10اپریل اور اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم عرفان کیس میں 2گواہان کے بیان قلمبند کرکے سماعت 10اپریل تک ملتوی کر دی ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...