دوران ڈکیتی ایک شخص کے قتل اور دوکو شدید زخمی ہونے میں ملوث چار ملزمان گرفتار

30 مارچ 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ ائرپورٹ پولیس نے چکلالہ میں ڈکیتی کی واردات میں فائرنگ سے ایک شخص کے قتل اور دو نوجوانوں کو شدید زخمی ہونے کی واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس نے بتایا کہ 23 مارچ کو رات ساڑھے گیارہ بجے مختار خان سکنہ گلی نمبر11مین روڈ محلہ نورانی چکلالہ راولپنڈی نے فون پرپولیس کو اطلا ع دی تھی کہ میں غوری ٹائون میں اپنی دکان سے چھٹی کر کے اپنے دو بیٹوں شاہ زیب اور جنید کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر گھر آرہا تھا کہ راستے میں انڈر پاس شاہ خالد کالونی کی چڑھائی پرچار مسلح ڈاکوئوں نے واردات کی غرض سے ہمیں روکنے کی کوشش کی موٹرسائیکل نہ روکنے پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے مختیار اور جنید شدید زخمی ہو گئے تھے اور شاہ زیب قتل ہو گیا تھانہ ائرپورٹ میںمقدمہ کیا گیا پولیس نے تین ملزمان وقار احمد عرف چیمبر ، منیر احمد عرف ہزاریہ ، آکاش سلیم اور حماد اسحاق کو گرفتارکرلیا جن سے تفتیش شروع کردی گئی۔