چیمبر آف کامرس تاجربرادری اور ڈاکٹر زکمیونٹی کیساتھ مل کر تاجر کاز کیلئے کردار ادا کریگا ،سہیل الطاف

30 مارچ 2018

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز فاؤنڈر گروپ کے سربراہ سہیل الطاف نے کہا کہ تاجروں اور چیمبر کے مابین مثالی تعاون مسائل کے حل میں معاون و مدد گار ہے راولپنڈی چیمبر اور مقامی تاجرتنظیمیں اپنے حقوق کے لئے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں جو خوش آئند بات ہے ،چیمبر آف کامرس تاجربرادری اور ڈاکٹر زکمیونٹی کے ساتھ مل کر تاجر کاز کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی رہنماء صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر کی طرف سے مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیے سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب کی صدارت پروفیسر محمد شعیب شفیع نے کی ،جبکہ چیمبر کے صدر زاہد لطیف، سابق صدور سید علی رضا سعید،ایس ایم نسیم ، ایم پی اے ملک افتخار احمد،شیخ محمد صدیق، زاہد بختاوری، چوہدری محمد اقبال، شرجیل میر، ڈاکٹر اسلم چوہدری،طاہر تاج بھٹی ،ڈاکٹر بدر عالم اور جمیل مغل نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں سابق صدور چیمبر آف کامرس سید اسد مشہدی، میاں ہمایوں پرویز،ڈاکٹر حسن سروش ،کاشف شبیر، قاضی فاروق خالد ،پروفیسر ڈاکٹر ریاض شیخ ، ڈاکٹر اشعر عالمگیر ، زیارت گل، ناصر میر ،نوید کنول ،زاہد عباس زیدی ،غلام قادر میر، ضمیرالدین،خواجہ مشتاق احمد ،احسن نصیر، منظر بشیر،حاجی رزاق، سہیل بخاری ،چوہدری ارشدسمیت چیمبر آف کامرس اور مرکزی تنظیم تاجران کے عہدیداران اور ڈاکٹرزکمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ لوگوں کے دکھ درد باٹنے میں انسان کو جو سکون ملتا ہے وہ کسی اور کام سے نہیں ملتا ۔ہمارا مقصدشہریوں کے حقوق کا تحفظ ہے جس کیلئے ہم دن رات کوشاں ہیں ۔اس کام کیلئے دوستوں کا تعاون میرے لئے باعث اطمینان ہے ۔خدمت کا یہ مشن ہمیشہ جاری رکھا جائے گا ۔ پروفیسر شعیب شفیع نے کہا کہ دین کو سیاست سے جدا نہیں کیا جاسکتا ۔سیاست میں موجود خرابیوں کے باوجود ہمیں خدمت کے جذبے کے ساتھ سیاسی میدان میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ قوم کو آج بھی باصلاحیت اور باکردار قیادت کی ضرورت ہے۔زاہد لطیف نے کہا کہ چیمبر آف کامرس تاجروںکے حقوق کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ شریک ہے ،شرجیل میر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح تاجروں کے مسائل حل کرنا ہے ،ہمیں حکومت اور تاجروں کے مابین ایک پل کا کردار ادا کرنا ہے ۔انشاء اللہ ہم تاجر کاز کیلئے ہر پلیٹ فارم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے ۔ ملک افتخار نے کہا کہ سیاست کا المیہ یہ ہے کہ خوشامدی عناصر سچے اور باکردار لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع ہی نہیں دیتے ۔لیکن ہمیں ہمت اور جرات سے ایسے مفادپرستوں کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔لوگوں کے دلوں میں زندہ رہنا ہی انسان کی اصل کامیابی ہے ۔ایسے لوگ ہی ہمارا آثاثہ ہیں جو دامے، درمے ،سخنے ملک و ملت کی خدمت کی شمع جلائے ہوئے ہیں ۔شیخ محمد صدیق نے کہا کہ ہم نے تاجروں کے حقوق کے مشن کو آگے بڑھانے کیلئے نئے لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع فراہم کیا ہے ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے قیادت ذمہ داریاں جن لوگوں پر ڈالی ہیں وہ اپنی بہترین صلاحیتوں سے تاجروں کی خدمت کر رہے ہیں ۔ چوہدری اقبال نے کہا کہ چیمبر ہو یا انجمن تاجران ،ہمارا مشن صرف اور صرف کاروباری افراد کے مسائل حل کرانا ہے ہم ٹیم سپرٹ کے ساتھ اپنی جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں