سیٹلائٹ ٹائون میں دو ڈاکو نمازی سے دس ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار

30 مارچ 2018

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صادق آباد کو شیخ سلیمان نے بتایا کہ میں سی بلاک سیٹلائٹ ٹائون میں نماز پڑھنے کے بعد آرہا تھا کہ دو ڈاکو مجھ سے دس ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون سمیت قیمتی کاغذات چھین کر فرار ہوگئے تھانہ تھانہ نیو ٹائون کو عاصم حبیب نے بتایا کہ میری پک اپ نمبرRIS - 2089 چوری ہوگئی تھانہ سٹی کو محمد صدیق نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIO - 7518 چوری ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو یاسر مغل نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل نمبرRIL - 7291 چوری ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو کاشف رضوی نے بتایا کہ سکستھ روڈ پر شادی ہال کے باہر مجھ سے دو موٹر سائیکل سوار لڑکے ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگئے جس میں نقدی ، موبائل فون اور دیگر اشیاء تھیں تھانہ کورال کو گل رحمٰن نے بتایا کہ روات میں میری دکان سے نقدی ، ایل ای ڈی ، پنکھے اور دیگر سامان چوری ہوگئے تھانہ کھنہ کو حبیب احمد نے بتایا کہ مارگلہ ٹائون میں میری گاڑی بک کرنے والے مجھ سے گن پوائنٹ پر نقدی ، موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ مارگلہ کو نعیم اختر نے بتایا کہ سیکٹر ایف ایٹ ون میں میرے گھر سے نقدی ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ کورال کو احتشام احمد نے بتایا کہ دروالہ میں چار ڈاکو مجھ سے نقدی ، موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ سبزی منڈی کو ہدائت شاہ نے بتایا کہ سیکٹر آئی الیون فور میں میرا موٹر سائیکل نمبرFG - 6696 چوری ہوگیاتھانہ کھنہ کو عثمان خالد نے بتایا کہ میرے گھرکے باہر سے موٹر سائیکل نمبرL - 7662 کوہاٹ چوری ہوگیا۔