جوڈیشل کمپلیکس میں جاں بحق ہونے والے عبدالستار خان کا سوشل میڈیا پر مبینہ ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا

30 مارچ 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عبدالستار خان کا سوشل میڈیا پر مبینہ ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا جس میں کہا گیا کہ مطیع اللہ فہیم اور رضوان عرف کاکا ہمارے مخالف اور اڈیالہ جیل میں قید ہیں مطیع اللہ نے ہمارے بھائی کامران اور یاسر کو قتل کیا ہے جس کا کچہری میں بدلہ لیں گے۔