جوڈیشل کمپلیکس میں ملزم سمیت دو افراد کے قتل اور متعدد کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج

30 مارچ 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائن کے علاقے میں واقع جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے واقعہ میں زیر حراست ملزم سمیت دو افراد کے قتل اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی پولیس نے ایف آئی آر مقتول مطیع اللہ عرف فہیم خان کے بھائی محمد نعیم خان کی مدعیت میںدرج کرلی ایف آئی آر نمبر272/18 زیر دفعات 302 ، 7ATA ، 324 ، 148 ، 149 ، 109 درج کی گئی جس میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کر لی گئی مدعی نے پولیس کو بتایا کہ مقتول ستار خان بھی مدعی فریق کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا ایف آئی آر میں نعیم خان نے بتایا کہ میں اپنے بھائیوں مطیع اللہ فہیم ،رضوان گل اور ان کے دوست احسن علی شیرازی کے تھانہ سول لائن کے قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نادیہ اکرام ملک کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اپنے بھانجوں کے ہمراہ موجود تھا جب اڈیالہ جیل سے تینوں ملزمان لاکر بخشی خانے سے نکال کر ہتھکڑیاں لگاکر دن ایک بجے فاضل عدالت کی جانب لے جائے جا رہے تھے تومیں ان کے ساتھ ہوگیا اچانک کیس کے مدعی زبیر اشرف اور گواہ ستار خان عدالت کے کمرے سے باہر نکل کر برآمدے میں آگئے اور زبیر اشرف، علی اورستار خان نے مطیع اللہ فہیم کو دیکھتے ہی پستول نکال لئے فائرنگ سے مدعی کا بھائی جاں بحق ہوگیا جبکہ امیر علی اور شیر گل زخمی ہوگئے جبکہ احسن علی شیرازی کو بھی سر میں چوٹ لگی فائرنگ سے ستار خان بھی جاں بحق ہوگیا ادھر جمعرات کو مقتولین عبدالستار خان اور مطیع اللہ فہیم خان کی نماز جنازہ الگ الگ ادا کر دی گئی ستار خان کی نماز جنازہ ڈھوک سیداں گرائونڈ میں دن ڈیڑھ بجے ادا کی گئی جبکہ مطیع اللہ فہیم خان کی نماز جنازہ دن دو بجے کنگ میرج ہال رینج روڈ میں ادا کی گئی اس موقع پر پولیس نے دونوں جنازوں کی ادائیگی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کر رکھے تھے ۔جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ سے دوہرے قتل کیس کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعہ7ATA شامل کئے جانے کے بعد اب تفتیش جے آئی ٹی کرے گی جس کیلئے پولیس حکام ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کریں گے ۔سی پی او راولپنڈی نے جمعرات کو فائرنگ کے واقعہ کے دوسرے روز جوڈیشل کمپلیکس کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی پولیس نے کرائم سین کو ٹینٹ اور اطراف میں کرائم سین لکھی پٹی لگا کر محفوظ کرلیا جہاں تفتیشی حکام نے اس کا جائزہ لیااس موقع پر پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی عائد کئے رکھی ڈی ایس پی سول لائن سرکل کاظم نقوی کو سکیورٹی ڈیوٹی کی نگرانی دی گئی۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...