غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر2بیکرز پروڈکشن یونٹ ، مضر صحت گٹکا کی موجودگی پر گٹکا گودام سر بمہر

30 مارچ 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے کارروائیاں کرتے ہوئے غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر2بیکرز پروڈکشن یونٹ ، مضر صحت گٹکا کی موجودگی پر گٹکا گودام سر بمہر کر دیا جبکہ زائدلمعیاد خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر مجموعی طور پر 77ہزارروپے جرمانہ کردیا بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے روالپنڈی ڈویژن اور اس کے گردونواح میں ڈائیریکٹر آپریشنز(نارتھ)اور ڈپٹی ڈائیریکٹر آپریشنز کی سربراہی میںچکری روڈراولپنڈی میں سمی بیکرز پروڈکشن یونٹ کو خراب انڈے استعمال کرنے، احاطے کی ناقص حالت،بیکری اشیاء کی تیاری کیلئے جانوروںچربی سے تیار کردہ آئل استعمال کر نے،برتن اور مشینری کی ناقص حالت،لائسنس کی عدم موجودگی اور حشرات کی بھرمار پرپروڈکشن یونٹ کوسیل کر دیا گیا ۔نیز بھاری تعداد میں خراب اور ٹوٹے ہوئے انڈے، مضر صحت رنگ،زائدلمعیاد بیکری پراڈکٹس تلف کر دیں ۔اس کے علاوہ بابو لال حسین روڈ پر موجود گھٹکا گودام پر چھاپہ مارا گیا اور بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا کی موجودگی پر231800 ساشے گٹکا ضبط کر کے گودام سیل کر دیاگیا۔دوسری جانب جگنو مارکیٹ نزد محلہ کہوٹہ میں موجود انصاف بیکرز پروڈکشن یونٹ کو لائسنس کی عدم موجودگی،میڈیکل کی عدم موجودگی،احاطے سے گندی بدبو آنا،انڈوں کا زمین پر موجود ہونا،مصالوں کے ریکارڈ کی عدم موجودگی،زنگ لگی مشینوں کا استعمال،فریزر کی گندی حالت،حشرات کی موجودگی پر فوری کام کرنے سے روک دیا گیامزید براںجی ٹی روڈ مری راولپنڈی اور جہلم میں کاروائیوں کے دوران8فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات،حشرات کی موجودگی، تاریخ اجراء و انتہا کی عدم موجودگی ، کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے اور زائد المعیاد اشیاء کی فروخت کی بنا پر مجموعی طور پر77,000 کے جرمانے عائد کئے ڈویژن بھر میں مزید کارروائیوں کے دوران مختلف فود پوائنٹس،چکن سیل سنٹرز،پروڈکشن یونٹس،سویٹس،بیکرز اور کریانہ سٹورز سے برآمد شدہ زائدالمیعاد بوتلیں،مصالحہ جات،رنگ کاٹ، مضرِ صحت مٹھائی اوربھاری مقدار میں مضر صحت خوراک کو تلف کر دیاگیا۔