جامشورو پاور کمپنی اور سیمنز کے درمیان پاور پراجیکٹ کے معاہدہ پر دستخط

30 مارچ 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جامشورو پاور کمپنی اور سیمنز اینڈ ایچ ای آئی پر مشتمل جائنٹ وینجز کے درمیان کوئلہ کی بنیاد پر بجلی تیار کرنے 1320 میگاواٹ کے منصوبے کے کنٹریکٹ پر دستخط کر دئیے گئے۔ اس کنٹریکٹ کے تحت 660 میگاواٹ طاقت کے 2 پاور پلانٹ جامشورو کے مقام پر لگائےجائیں گے۔ 660 میگاواٹ کے پہلے یونٹ کے لئے 562 ملین ڈالر کے ٹھیکہ پر دستخط ہوئے ہیں جبکہ 660 میگاواٹ کے دوسرے کنٹریکٹ کا حجم 313 ملین ڈالر ہے جس پر ضابطہ کی کارروائی مکمل ہوتے ہی دستخط کر دئیے جائیں گے۔ معاہدہ کی تقریب میں چینی سفارتی نمائندوں اور دوسرے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ’’جینکو‘‘ کے سی ای او محمد عمران میاں نے اس موقع پر کہا کہ ان پلانٹ کے لئے 80 فیصد کوئلہ درآمدی اور 20 فیصد مقامی استعمال کیا جائے گا۔