لوکل گورنمنٹ قوانین کیخلاف دائر درخواست غیر موثر ہونے پر خارج
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ آف پاکستان نے لوکل گورنمنٹ قوانین کے خلاف دائر آئینی درخواست ناقابل سماعت اور غیرموثر ہونے کی بنا پر خارج کردی ہے۔درخواست ریاض حنیف راہی نے دائر کی تھی ۔کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ صوبائی حکومتیں آئندہ مالی معاملات لوکل سطح پر منتقل کریں، عدالت اس حوالہ سے حکم جاری کرے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ہم ایسا حکم جاری کر سکتے ہیں؟ کیا یہ ہمارے دائر اختیار میںآتا ہے ، بعدازاں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیاہے۔