متحدہ قومی مو ومنٹ کارکن قومی اسمبلی فوزیہ حمید کی پاک سر زمین پارٹی میںشمو لیت
کراچی ) نیوز رپورٹرر)متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی فوذیہ حمید نے پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی یہ اعلان انہوںنے پی ایس پی کے چیئر مین مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پاکستان ہاوس میں پریسکانفرنس کر تے ہوئے کیا،اس مو قع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اتنے کم عرصے میں کسی جماعت نے اتنی مقبولیت حاصل نہیں کی جتنی پی ایس پی نے حاصل کی ،جو لوگ ہمیں جانتے بھی نہیں تھے انہوں نے ہماری عمل کی وجہ سے ہماری آواز پرلیبک کہا۔دو لوگوں سے شروع ہونے والی پاک سر زمین پارٹی آج سندھ کی سب سے بڑی سیاسی آرگنائزیشن بن چکی ہے انہوں نے کہاکہ میںپی آئی بی اور بہادر آباد والوں سے کہتا ہوںآئیں کھلے دل سے مل کر اس شہراور صوبے کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں ۔ اس مو قع پر رکن قومی اسمبلی فوزیہ حمیدنے کہاکہ جب میں ایم کیو ایم میں آئی تھی تو دیکھا کہ مصطفی کمال نے اپنے نظامت کے دور میں شہر کا نقشہ تبدیل کر دیاجس نے مجھے متاثر کیا ۔آج ایم کیوایم میں ہر شخص اپنی ذات کے لئے کام کر رہا ہے عوام کے لئے کچھ نہیں ہو رہا انہوں نے کہاکہ 23مارچ کو مزار قائد پریہ فصیلہ کر لیا کہ ہم ایم کیوایم میںرہ کر قائد اعظم کے فکر و فلسفہ پر عمل نہیںکررہے ہیں علا وہ ازیں دریں ازیںپاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ شہر کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے اس معاشی حب کو ایک بار پھر روشنیوں کا شہر بنائیں گے ان خیالات اظہار سید مصطفیٰ کمال نے لیاقت آباد الکرم اسکوئر پر پی ایس پی رابطہ کیمپ کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔