ڈی جی ایڈمن بشیر جنجوعہ ادارہ شماریات کو عہدہ سے ہٹادیا گیا
اسلام آباد(خبر نگار)پاکستان ادارہ شماریات میں عرصہ دراز سے تعینات گریڈانیس کے ڈی جی ایڈمن بشیر جنجوعہ کو مالی و انتظامی بدعنوانیوںپر عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔نئے جائنٹ سیکرٹری کو افسر مزکور بارے بریفنگ دی گئی جس کے فوری بعد انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا اور ایف آئی اے کی تحقیقات کو تیز کر دیاگیاہے۔