ایف بی آر دفاتر ٹیکسوں‘ ڈیوٹیوں کی وصولی کیلئے آج اور کل کھلے رہیںگے

30 مارچ 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے تمام فیلڈ فارمیشنز/علاقائی دفاتر ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی وصولی کیلئے (آج) جمعہ 30 مارچ کو رات 8 بجے تک اور(کل) ہفتہ 31 مارچ کو رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق چیف کلیکٹرز کسٹمز کوان کی علاقائی حدود میں واقع سٹیٹ بنک آف پاکستان، نیشنل بنک آف پاکستان اور دیگر شیڈولڈ کمرشل بینکوں میں جمع کرائے جانے والے ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کو سٹیٹ بنک آف پاکستان کے متعلقہ دفاتر تک اسی دن منتقل کر نے اور جمع شدہ رقومات کو مارچ 2018ء کے محصولات میں شامل کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں۔