جماعۃ الدعوۃ کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کیخلاف وفاقی، صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹس

30 مارچ 2018

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے جماعۃ الدعوہ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے تنظیم کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت کو بتایا کہ جماعۃ الدعوہٰ ہمیشہ سے فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے لیکن امریکہ اور بھارت کے دبائو میں آکر تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہے۔ کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہے اس لیے حکومت کو جماعت کی فلاحی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب داخل کرانے کے لیے مزید مہلت کی استدعا کی. جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 27 اپریل تک ملتوی کر دی۔