کے الیکٹر ک کیلئے شنگھائی پاورکی ایک ارب 77کروڑ ڈالر کی پیشکش

30 مارچ 2018

کراچی(این این آئی)شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کے 66 فیصد شیئرز کے لئے 1 ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیشکش کی ہے۔شنگھائی الیکٹرک پاور کی کے الیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی برقرار ہے، شنگھائی الیکٹرک پاور کے پاکستان میں ڈیل منیجر عارف حبیب لمیٹڈ نے کہا ہیکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوبارہ کے الیکٹرک کی خریداری کی پیش کش جمع کرادی ہے۔عارف حبیب کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرککے 66 اعشاریہ چار فیصد شیئرز کی خریداری کی نئی پیش کش ستائیس مارچ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو دے دی گئی ہے۔شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کے 18 ارب 33 کروڑ شیئرز کی خریداری کیلیے 1 ارب 77 کروڑ ڈالر کی پیش کش کی ہے ۔ذرائع کے مطابق شنگھائی الیکٹرک پاور کے وفد کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے پیر کو اسلام آباد میں ملاقات بھی ہوئی تھی، وفد کی سربراہی شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئر مین وانگ یونگ نے کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک کی خریداری کے معاملے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلیے تعاون طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے کے الیکٹرک کے معاملے پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے شنگھائی الیکٹرک پاور کو بھی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...