ریلوے میں اربوں روپے کا اسکریپ ٹھکانے لگانے کا نوٹس

30 مارچ 2018

کراچی( خبر نگار) ریلوے نے اربوں اروپے مالیت کا اسکریپ چند لاکھ میں ٹھکانے لگانے کا نوٹس لے لیا او رسندھ میں اسکریپکے جائزے کے لئے معائنہ ٹیم بنادی جو پورے سندھ کے اسٹیشنوں پر پڑے اسکریپ کی جانچ پڑتال کرے گی۔ سب سے پہلے روہڑی، سکھر، حیدرآباد ، کوٹری ،لاڑکانہ ، کراچی سٹی ، کراچی کینٹ، پر موجود ہے جس کو خفیہ طور پر آہستہ آہستہ فروخت کیا جارہا ہے۔